گوہاٹی،19جنوری(ایجنسی)آسام کے تمام مسائل کیلئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کانگریس نے گزشتہ 15برسوں میں ریاست کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جب کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ آسام سے ہی راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوتے ہیں ۔
ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 15برسوں سے کچھ نہیں کرنے والی کانگریس حکومت مجھ سے مطالبہ کررہی ہے کہ میں پندرہ مہینے میں
سب کچھ کردوں ۔
آسام میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نے کہا کہ آسام کے کچھ طبقے کیلئے خصوصی درجہ دینے کی تجویز پر فیصلہ آخری مرحلے میں ہے ۔
غور ہو کہ کہ اس سال آسام میں اسمبلی انتخابات ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے وزیر اعظم کے اس دورے کو انتخابی بگل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. انتخابات سے پہلے بی جے پی کو ریاست میں بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ کا ساتھ ملا ہے.